اورنگ آباد کا نام بدلنے والے شرپسند عناصر ریلوے پولس کی گرفت میں….!

اورنگ آباد: (ورق تازہ نیوز) کل دوپہر چند شرپسند عناصر کی جانب اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے کی کوشش کی گئی۔ اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن بورڈ پر ”اورنگ آباد“ مٹاکر سنبھاجی نگر لکھا گیا تھا. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگوں میں کافی غصہ پایا جارہا تھا. اور ریلوے پولس پر پریشر کے چلتے آج اورنگ آباد کا نام مٹا کر سنبھاجی نگر لکھنے والے تین لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا.

ملزمین میں سے نِتن رامراو نرمل دیشمکھ اور رودراکش گنپت راؤ واکوڑے کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ تیسرا ملزم پنکج داہیوال فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے پولس اس کی تلاش کررہی ہے.

تمام پر ریلویز کی دفعات 147, 166 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ریلوے پولیس انسپکٹر رامیشورم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، خاطیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے۔ اس تصویر میں زعفرانی کھنڈوا پہنے ہوئے ایک شخص کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔


وائرل ویڈیو

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading