انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ کے جلسہ تقسیم انعامات کاکامیاب انعقاد

ناندیڑ: (راست )انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ کی طرف سے شہر کے مختلف اسکولس کے مابین کوئز مسابقات کا سلسلہ طلبہ و طالبات میں اسٹڈی و مطالعہ کا شوق و ذوق پیدا کرنے کے مقصد سے اردو گھر ناندیڑ میں منعقد کیا گیا، اردو میڈیم سے تعلق رکھنے والےستائیس پرائمری و ہائی اسکولس کے طلبہ و طالبات نے اپنی شرکت درج کی

ان کوئز مسابقات کا شیڈول کچھ اسطرح تھا کہ پہلے انجمن ترقی طلبہ کی جانب سے حصہ لینے والوں کو تین گھنٹے مطالعہ کرنے کا موقع دیا گیا، بعد ازاں مختلف اسکولس کے اسٹوڈنٹس کے مابین الگ الگ راو¿نڈس کے ذریعہ مسابقات شروع ہوئے، اپنی تعلیمی قابلیت وصلاحیت اور حافظہ کی پختگی کا لوہا منوانے والے طلبائ و طالبات نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا بہترین نمونہ پیش کیا، ان مسابقات میں کڑے مقابلے کے بعد نتائج میں پہلا انعام نوبل ہائی اسکول نے جیتا، جبکہ دوسرا انعام یوسفیہ اسکول نے اپنے نام کیا، اور تیسرا انعام الرحمت اینگلو اسکول نے حاصل کیا، انعامات جیتنے والے طلبہ و طالبات کو انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ کی جانب سے سرٹیفکیٹ و مومنٹو دیکر اعزاز کیا گیا۔

اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی صاحب نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسٹیٹ اسسٹنٹ سیل ٹیکس کمشنر سیدہ اسماء سید ظہیر صاحب نے شرکت کی ۔انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ اسکول کے طلبہ و طالبات میں تعلیمی ذوق و شوق اور اس طرح کے مختلف پروگرامس کے ذریعہ تعلیمی پلیٹ فارم مہیا کرانے کے مقصد سے گذشتہ بارہ سالوں سے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی آ رہی ہیں، اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے انجمن ترقی طلبہ ناندیڑ کے ذمہ داران محمد اسماعیل سر، عبدالاعلیٰ سر، محمد مظفر الدین سر، طاہر سر، مصطفی سر، محسن سر، رضوان سر، عبدالغفار سر، شیخ علیم سر، سید مقبول، عبد المجید، محمد شعیب کی خوب محنتیں و کاوشیں شامل رہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading