امریکہ: میتوں کے لئے قبرستان کا بحران، جزیرے پر تیار کی گئی اجتماعی قبر

امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں اور صحت کا بہترین نظام رکھنے والا یہ ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔ دریں اثنا، نیوریارک میں مہلک کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

نیویارک میں کورونا وائرس کے نئے 10 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہو رہی ہیں اور صحت کا بہترین نظام رکھنے والا یہ ملک بھی اس مہلک وائرس کے آگے بے بس نظر آتا ہے۔ دریں اثنا، نیوریارک میں مہلک کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی 40 میتوں کو سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا۔

ڈرون کیمرے کے ذریعے اتاری گئی یہ تصاویر نیویارک کے جزیرے ہارٹ کی ہے جہاں لاوارث لاشوں اور جن کے اہل خانہ تدفن کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتے انہیں سرکار کی جانب سے دفنایا جاتا ہے اور اب کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کو بھی یہاں دفنایا جا رہا ہے۔ کیا جا رہا ہے اور تدفن کرنے والوں نے مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی لباس بھی زیب تن کر رکھے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading