الحمد اللہ :صدرحضرت مولانا سعد صاحب کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو ۔دیگر قریبی رشتے داروں میں کورونا وائرس

نئی دہلی۔تبلیغی مرکز کے صدر حضرت مولانا سعد صاحب کاندھلوی کورونا پازیٹو نہیں ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو مولانا سعد صاحب کے کوروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نگیٹو (coronavirus negative) آئی ہے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی آرہی ہے کہ مولانا سعاد صاحب دہلی کے ذاکر نگر علاقے میں ہی ہیں۔ نجی ڈاکٹروں کی ٹیم مولانا سعد صاحب کا ہیلتھ چیک اپ کرتی ہے۔ وہیں یوپی میں رہنے والے مولانا سعد کے دو رشتے دار کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ دونوں رشتے دار بھی مرکز سے آئے تھے۔

جانکاروں کی مانیں تو مولانا سلمان، مولانا سعد کے سسر ہیں۔ سسر کے سمدھی کے دو چھوٹے بھائیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یہ دونوں شخص بھی نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں رکے تھے۔

اب ایک دن پہلے ان کے متاثر ہونے کی خبر آئی ہے۔ اس خبر کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے سہارنپور کے مفتی علاقے کو سیل کرادیا ہے۔ اب کسی کو بھی اس علاقے میں آنے۔جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading