لکھنؤ۔معروف عالم دین مولانا کلب صادق نے کہاہے کہ اس وقت پورے ملک میں اندھیرا ہے یہ اندھیرا ظلم اور اتیاچار کاہے۔ لکھنئو کے گھنٹہ گھر پر چل رہے خواتین کے احتجاج میں شدید علالت کے باوجود مولانا کلب صادق وہیل چئر پر پہنچے اور انہوں نے خواتین کے عزم وحوصلے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنی طاقت کو پہچانیں۔
اصل طاقت نریندر مودی امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس نہیں بلکہ ان لوگوں کے پاس ہے جو ملک کے آئین ودستور کو بچانے اور اس ملک کی قدیم تہذیب اور ایکتا کو کو زندہ رکھنے کے لئے آواز بلند کررہے ہیں۔مولانا کی آمد کی خبر کے ساتھ ہی شہریوں اور صحافیوں کی بھیڑجمع ہو گئی۔