ناندیڑ:22فروری ( ورق تازہ نیوز) کانگریس سے بھارتیہ جنتا پارٹی میں داخل ہونے اور راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ مسٹر اشوک راو چوہان جمعہ 23 فروری کو پہلی بار ناندیڑ شہر پہنچیں گے۔اشوک راو چویان 13 فروری کو ممبئی میں بی جے پی میں شامل ہوئے، اور 20 فروری کو بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ اس کے بعد یہ ان کا پہلا ناندیڑ دورہ ہوگا۔
وہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے کے قریب ناندیڑ کے سری گرو گوبند سنگھ جی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ شیو مندر، تروڈیکر چوک (راج کارنر)، ورکشاپ، سری نگر، آئی ٹی آئی چوک، شیواجی نگر کے راستے اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوں گے۔قانون ساز کونسل کے سابق گروپ لیڈر امرناتھ راجورکر، بی جے پی شہر صدر دلیپ کندکرتے، جنوبی ناندیڑ ضلع صدر ڈاکٹر سنتوک راو ہمبرڈے، شمال ناندیڑ کے ضلع صدر ایڈوکیٹ کشور دیشمکھ، سنجے لہانکر، وجے یونکر، کشور سوامی، سنجے بیلگے، ایڈوکیٹ نیلیش پاوڑے،
وریندر سنگھ گاڑی والے، ویلاس دھابالے، ستیش دیش مکھ، امیش پاوڑے، امت سنگھ تہرا، سنتوش پنڈاگلے، راجو کالے، سنجے مورے، کشن کلیانکر، بالو راوت، دیپک پاٹل، سکھرام ٹوپیکر، ونائک سگر، سداشیو پوری، دیانند واگھمارے، سنجے پمپٹوار، اپوروا دیشمکھ، مہیندر پمپل، ایڈوکیٹ مہیش کنک ڈانڈے، راجو ینم، امیش سنگھ چوہان، دشینت سونالے، ناگناتھ گڈم، جگدیش شاہانے، پرمیشور پوار، وٹھل پاٹل بتھ، گووند کوکولوار، کرن سنگھ خالصہ، بھانوسنہہ راوت، سنتوش مولے، منوہر شنگے، گنگادھر کدم، سکھدیو، بابا جی،
روہی داس جادھو، ماروتی پاٹل شنکھتیرتھکر، بالاصاحب بارڈکر، جگدیش پاٹل بھوسی کر، شتروگھن گنڈراس، سومک متھا، دھیرج یادو، ڈمپل نواب، ادے دیشمکھ، ستیش بسواڑے، وٹھل پاوڑے، ششی کانت کشیر ساگر، وکی وکی ُامیت واگھ ‘ ونود کانچن گیری نے عوام سے شرکت سے کی اپیل کی ہے ۔ان افراد کے ناموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ لوگ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں
