اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حشمت غنی نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد افغانستان کا صدر ہونے کے دعویدار امر اللہ صالح کو ٹھگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امراللہ صالح کو بتا دیا گیا ہے کہ گھر پر رہیں یا کہیں اور چلے جائیں۔

حشمت غنی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں طالبان رہنماؤں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہےویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالبان رہنما نعرہ تکبیر اور امارت اسلامی کا نعرہ لگا رہا ہے جس کے بعد ایک دوسرا طالبان لیڈر حشمت غنی سے مصافحہ کرتا ہے اور انہیں بوسہ دیتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading