ناندیڑ:(راست) ہندوستانی تہذیب ایک گنگاجمنی گہوارہ ہے ۔جو سینکڑوں برسوں سے چلا آرہا ہے ۔ 95 % ہندستانی ایک دوسرے کے تہوار کا ادب کرتے ہیں۔ہرایک اتفاق ہے کہ عیدالاضحی اور اشاڑی ایکادیسی ایک ہی جن آرہی ہے ۔ایسے وقت ہم کو ہندو بھائیوں کے مذہبی احساسات کو پیش نظر رکھ کر عید کے دن ہم جانوروں کی قربانی ملتوی کردیں
۔ا س نظم سے مسلمانوں کو نہ تو کوئی نقصان ہوگا اور نہ شرعی اصولوں میں کوئی خلاف ورزی ہوگی۔ کیونکہ قربانی کے تین دن ہے۔موجودہ حالات نازک ہیں۔ا س لئے مسلمانان ناندیڑ کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ 29جولائی بروزعید جانوروں کی قربانی سے پرہیز کریںاورغیر مسلم بھائیوں کے مذہبی احساسات کاادب کریں ۔
اسطرح کا صحافتی بیان ایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی صدر مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ نے تمام مسلمانان ناندیڑضلع کودیاہے۔