اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کودرخواست دینے  کی  مدت  6  جولائی تک

ممبئی: ریاستی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینےوالے خواہشمند امیدوار کانگریس پارٹی کو 6جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں ۔ یہ اطلاعآج یہاں کانگریس کی جانب سے دی گئی ہے

۔مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدراشوک چوہان نے اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظرپروگرام ترتیب دینے کی ابتداء کی ہے اورمختلف سطح پر تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔ ریاستی صدر پارٹی کے لیڈران کے ساتھ مسلسل ملاقاتیںکررہے ہیں اور اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ بھی لے رہے ہیں ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ریاستی کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لئے خواہشمند امیدواروں سے تحریری درخواستیں طلب کی ہیں ۔

خواہشمندامیدوار اپنی درخواستیں 6 جولائی 2019 تک مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی، تلک بھون، کاکاصاحب گاڈگل مارگ ، دادر مغرب ممبئی میں روانہ کریں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading