اسرائیل کے وزیر اعظم نے اسے ملک کے لیے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا۔ اسرائیلی شہر عراد پر میزائل حملے میں 88 افراد زخمی ہونے کے بعد وہاں سے موصول ہونے والی تباہی کی تصاویر مکمل تفصیلات

اسرائیلی شہر عراد پر میزائل حملے میں 88 افراد زخمی: اگلے 48 گھنٹے میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا اور اس کا آغاز سب سے بڑے سے ہو گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو تباہ کر دے گا اور اس کا آغاز سب سے بڑے سے ہو گا۔

خلاصہ

امریکہ ایران کا جوہری مواد قبضے میں لینے کے طریقوں پر غور کر رہا ہے، سی بی ایس نیوز
امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں سے اب تک 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، رپورٹ
جاپانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں: عباس عراقچی
امریکہ کا سمندر میں پھنسے ایرانی تیل پر سے پابندی عارضی طور پر ہٹانے کا اعلان
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم آبنائے ہرمز کی حفاظت ان ممالک کو کرنی ہو گی جو اسے استعمال کرتے ہیں
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت خود اٹھا رہی ہے تاہم ’یہ کوئی دیرپا حل نہیں ہے‘
لائیو کوریج

عراد: اسرائیلی شہر پر ایرانی میزائل حملے کے بعد تباہی کے مناظر

تصویر،تصویر کا ذریعہEPA
سنیچر کے روز جنوبی اسرائیل کا چھوٹا سا قصبہ ’عراد‘ ایرانی میزائل کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں کم از کم 88 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کا فضائی دفاعی نظام اس میزائل کو روکنے میں ناکام رہا تھا۔

اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ حملے کے بعد 88 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

خبررساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملے کے نتیجے میں عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

اس حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ںے اسے ’اسرائیلی کے لیے مشکل شام‘ قرار دیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading