اسرائیل کو ایرانی حملہ روکنے کی ایک ارب ڈالر قیمت چکانا پڑی: رپورٹس

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ رات ایرانی حملے کو روکنے کے لیے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔0اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی حملے کے دوران تمام اسرائیلی جنگی طیارے فضا میں ہی تھے۔ وہ بمباری میں تباہی کے خوف سے ہوائی اڈوں پر نہیں آئے

عبرانی میڈیا نے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے اسرائیل کے باہر 100 سے زائد ایرانی ڈرونز کو روکا۔۔
اسٹریٹجک کامیابی”
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج اتوار کو اعلان کیا اس نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کو "ناکام” کر دیا ہے اور 99 فیصد ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "ایرانی حملے جیسا کہ ایران نے منصوبہ بندی کی تھی کو ناکام بنا دیا گیا کیونکہ ہم نے 99 فیصد خطرات کو روک دیا اور یہ ایک اہم تزویراتی کامیابی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے اسرائیل کے خلاف حملہ کیا اور بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور کروز میزائلوں سمیت مختلف اقسام کے 300 سے زیادہ حملوں کا آغاز کیا‘‘۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے "صیہونی حکومت کے دمشق میں رہ نماؤں پر حملے کے جرم کے جواب میں فضائیہ نے صیہونی حکومت کے علاقے میں مخصوص اہداف کے خلاف درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے آپریشن کیا”۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading