اسرائیل اور حزب اللہ کے حملے جاری: لبنان میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 558 افراد ہلاک

لبنان کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر سے اب تک اسرائیل کے فضائی حملوں میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 558 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔لبنان کے وزیرِ صحت ڈاکٹر فراس ابیاد کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 50 بچے بھی شامل ہیں۔ڈاکٹر ابیاد کا کہنا ہے کہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1,835 تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں طبی عملے کے افراد تمام مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بڑھ چڑھ کر کر کام کر رہے ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے حالات اس سے برے نہیں ہوں گے۔

ڈاکتر ابیاد کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز اسرائیل کی جانب سے کلینکس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں طبی عملے کے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح بنتِ جبیل ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading