#WATCH The full clip of the incident where a woman named Amulya at an anti-CAA-NRC rally in Bengaluru raised slogan of ‘Pakistan zindabad’ today. AIMIM Chief Asaddudin Owaisi present at rally stopped the woman from raising the slogan; He has condemned the incident. pic.twitter.com/wvzFIfbnAJ
— ANI (@ANI) February 20, 2020
بنگلورو میں سی اے اے مخالف احتجاج میں پاکستان زندہ آباد نعرے کے بعد زبردست ہنگامہ دیکھنے کوملا ۔ شہر کے فریڈم پارک میں ہوئے اس احتحاجی جلسہ میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ امولیا نامی لڑکی نے لگایا ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کی موجودگی میں اچانک اس لڑکی نےجب نعرہ لگایا ، تو فوری طور پر اسدالدین اویسی اور اجلاس کے منتظمین اٹھ کھڑے ہوئے ۔ لڑکی کے ہاتھ سے مائک چھین لیا گیا ۔ اسٹیج پر پولیس پہنچی اور امولیا کو حراست میں لے لیا ۔

ہنگامہ آرائی کے بعد اسدالدین اویسی اجلاس کے منتظمین پربرس پڑے ۔ اویسی نے کہا کہ اس تنازعہ سے ان کا اور ان کی پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم جب تک زندہ رہیں گے ہندوستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے رہیں گے ۔ پاکستان سے نہ تعلق تھا اور نہ کوئی تعلق رہےگا ۔
واضح رہے کہ بنگلورو کی سوشل ایکٹویسٹ امولیا سی اے اے مخالف احتجاجوں میں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس تنازع کے بعد امولیا کو فوری طور پرپولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ دوسری جانب اسدالدین اویسی سمیت اجلاس میں موجود دیگر مقررین نے امولیا کی حرکت کی سخت مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندو ، مسلم ، سکھ ،عیسائی فیڈریشن نامی تنظیم نے اس اجلاس کا انعقاد کیا تھا۔ اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو کرنی تھی ، لیکن دیوے گوڈا اس اجلاس میں شامل نہیں ہوئے ۔ ایم آئی ایم اور جے ڈی ایس کے چند مسلم لیڈران اجلاس میں موجودتھے ۔ علما اور سماجی کارکنا بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ فریڈم پارک میں منعقدہ اجلاس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔