ارنب گوسوامی کی گرفتاری پر تین ہفتے کی روک

دہلی، 24 اپریل ( یواین آئی ) سپریم کورٹ نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو فوری راحت فراہم کرتے ہوئے تین ہفتے تک ان کی گرفتاری یا کسی دیگر تعزیری کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی ۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی سماعت کے دوران ارنب کی عرضی پر تمام چھ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے ۔

کورٹ نے ارنب کو اپنی عرضی میں ترمیم کی اجازت دی اور تمام عرضیوں اور شکایات کو اپنی عرضی میں شامل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس دوران وہ پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کر سکتے ہیں ۔ عدالت نے ممبئی پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ وہاں ریپبلک ٹی وی کے دفتر اور عملے کو سکیورٹی مہیا کرائیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading