اردھا پور نگر پنچایت انتخابات میں کانگریس کااقتدار یقنی. ڈپٹی میئر عبدالغفار

اردھاپور (شیخ زبیر ) اردھا پور نگر پنچایت انتخابات کے کانگریس پارٹی کے مبصر اور ناندیڑ واگھالا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر عبدالغفار نے کہا کہ اشوک راؤ چوان کو مستقل ترقیاتی کاموں پر پورا بھروسہ ہے اور عوام کانگریس کے تمام کارپوریٹروں کو منتخب کریں گیں۔

ڈپٹی میئر عبدالغفار نے واضح کیاکہ ناندیڑ کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کا عہدہ مجھ جیسے اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے شخص کا انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ اشوکراو چوان ہمیشہ اقلیتوں کو انصاف دلانے کا کردار ادا کر تے رہے ہیں اور یہ یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ ہیں. اور ساتھ ہی ساتھ یہ اپیل کی کہ اردھا پور کی اقلیتیں ذات پات وغیرہ افواہوں و غلط فہمیوں کا شکار نہ ہوں اور اپنا قیمتی ووٹ دیکر کانگریس امیدواروں کو کثیر اکثریت سے منتخب کریں.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading