اردھا پور ۔( راست) قرآن مجید ہر زمانے میں خصوصا مسلمانوں کے لیے اپنے اندر رہنمائی کا سامان رکھتاہے،گذری اقوام عالم کے حالات اور عبرت آموز واقعات اہل ایمان کے سامنے رکھتا ہے تاکہ ان سے نصیحت حاصل کی جائے ،ان خیالات کا اظہار نقیب مشرقی ریجن مہاراشٹر مولانا محمّد مشتاق فلاحی نے سہ روزہ فہم قرآن اجتماع کے موقع سے کارکنان سے کیا۔
واضح رہے کہ وحدت اسلامی ہند اپنے رفقاء اور متوسلین کی ہم گیر تزکیہ و تربیت کے حوالے سے ہر سال رمضان المبارک کے موقع سے منتخب قرآنی آیات و رکوعات پر مشتمل نصاب طئے کرتی ہے ۔ امسال سورہ بقرہ کے منتخب رکوعات پر مشتمل یہ اجتماع اردھاپور میں منعقد کیا گیا تھا۔
تنظیم نے موجودہ حالات کو سمجنے اور اپنے کارکنان کی رہنمائی کے لیے سورہ بقرہ میں بنی اسرائیل کے بیان کردہ جرائم پر مشتمل رکوعات کو منتخب کیا ہے۔اجتماع کی شروعات تذکیر بالقرآن سے ہوءی بعد اذاں نقیب ریجن نے افتتاحی کلمات پیش کیے
ایڈوکیٹ نصیر الدّین فاروقی نے شریک شرکاء کو ہدایات سے نوازا۔اجتماع کے تینوں دن فہم قرآن کی مجالس منعقد ہوتی رہی،ان مجالس اور ان میں ہوءے مطالعہ پر رہنمایانہ تقاریر کی گئی۔
اس کے علاوہ امیر وحدت اسلامی محترم محمد ضیاء الدین صدیقی نے "عالمی نظام اور یہود” اور "وہی ہے تیرے زمانے کا امام برحق”پر کارکنان تحریک کی رہنمای کی اور موجودہ وقت میں تحریک اور امت مسلمہ کے لیے امامت و قیادت کے اوصاف بیان کیے۔اورنگ آباد سے تشریف لائے مہمان مقرر پروفیسر تنویر احمد نے”عالمی نظام معیشت اور یہود”پر تقریر کی اور واضح کیا کہ عالمی نظام معیشت پر یہودیوں نے کس طرح قبضہ کیا اور اس کی وجہ سے پوری معیشت سود کی لعنت سے مسموم ہو گیی۔سورہ بقرہ میں یہود کے جرائم،موجودہ وقت میں یہود کی صورتحال اور ہماری ذمہ داریوں پر مولانا عبد البر فلاحی نے شرکاء اجتماع کی رہنمائی کی۔اجتماع کا اختتام مولانا عبد البر فلاحی کی دعا پر ہوا۔