اردھاپور ( شیخ زبیر ) اردھاپور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے آزادی کا امرت مہتسو کا کامیاب انعقاد
اردھاپور شہر میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اسکولی طلبہ کے لئے مختلف تقافتی پروگراموں کا کامیاب انعقاد کیا گیا آزادی کے اس امرت مہتسو کے تحت مضمون نویسی کا مقابلہ، ڈرائنگ مقابلہ، رنگو لی مقابلہ، تقرری مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا. مذکورہ پروگرامس 10اگست تا 12 اگست کے درمیان منعقد کئے گئے تھے. اس آزادی کے امرت مہتسو کے مقابلوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپور ،مناکشی ہائی اسکول، ڈاکٹر اقبال ماڈل ہائی اسکول ،الرضوان انگلش اسکول ،بشیسور ہائی اسکول، ضلع پریشد پرائمری اسکول نئ آبادی کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا. تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو تحصیلدار میڈم شری متی اجولا پانگیکر ان کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس اور گلہائے عقیدت سے طلبہ کو نوزا گیا. اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر نائب تحصیلدار شری سوپنیل جگتاب صاحب، کارگزار بلاگ تعلیمی آفیسر گوذبولے صاحب، وغیرہ حاضر تھے. اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ماہر مضمون عبدالرزاق سر نے انجام دیئے. اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے ڈاکٹر اقبال اردو ہائی اسکول سے اویس سر، الرضوان انگلش اسکول سے غوسیہ مس، مجیب سر، سمرن مس قمر مس اور ضلع پریشد اسکول کے اساتذہ اکرام بھی اس پروگرام میں شریک تھے.
