اردوگھر لائبریری کو شیر علی کا کتب کا عطیہ‘ TET ورکشاپ رجسٹریشن کا آج آخری دن

ناندیڑ:30 ستمبر (ورق تازہ نیوز)اردوگھر ناندیڑ کی لائبریری کے لے اہل خیر حضرات کی جانب سے کتب کاعطیہ دینے کاسلسلہ جاری ہے ۔آج بروز جمعرات 30 ستمبر کومعز ز میونسپل کارپوریٹر سید شیر علی کی جانب سے پانچ ہزار روپیوں کی نئی کتب بطور عطیہ دی گئی ہیں ۔

یہ کتب TET(ٹیچرس اہلیتی ٹیسٹ) کی تیاری کےلئے بہت کارآمدو اہمیت کی حامل ہیں ۔ واضح ہوکہ اردو گھر کی ثقافتی کمیٹی کے زیراہتمام اردو گھر میں مورخہ 6 اکتوبر تا 26 اکتوبر ٹی ای ٹی ورکشاپ کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ ورکشاپ میں داخلے کےلئے طلباءوطا لبات کارجسٹریشن جاری ہے ۔ 29ستمبر سے یکم اکتوبر تک رجسٹریشن کاعمل جاری ہے ۔

بروز جمعہ یکم اکتوبر رجسٹریشن کاآخری دن ہے ۔ اس دن صبح نو بجے تاشام پانچ بجے درخواست فارم بھرکے ساتھ میں ٹی ای ٹی داخلہ فارم اور آدھارکارڈ کی زیراکس کاپی‘ ایک پاسپورٹ سائز کی فوٹو اور 300 روپے فیس جمع کرکے رجسٹریشن کروایاجاسکتا ہے ۔ رجسٹریشن انہیں طلباءو طالبات کاکیاجارہا ہے جنہوں نے حکومت کے ٹی ای ٹی کےلے اپنافارم داخل کیا ہے۔

ناندیڑاردوگھر ٹی ای ٹی ورکشاپ کاٹائم ٹیبل
تاریخ: 6 اکتوبر تا 26اکتوبر 2021 ئ
اوقات: ۱) پہلا اجلاس صبح نو بجے تادوپہر ایک بجے
۲) دوسرا اجلاس دوپہردو بجے تاشام پانچ بجے