کوپن ہیگن: ڈنمارک کی پارلیمان نے قرآن مجید سمیت مقدس کتابوں کی سرعام بے حرمتی، نذر آتش کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سزا کا قانون منظور کرلیا۔
قانون کے مطابق عوامی مقامات پر قرآن مجید سمیت کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی، نذر آتش کرنے یا اْس کو پھاڑنے والے شخص کو زیادہ سے زیادہ 2 سال قید اور جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں ہوں گی۔
ڈنمارک میں کئی بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی گئی جس پر مسلم دنیا میں ہونے والے شدید احتجاج کے بعد یورپی ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اسے نذرآتش کرنے پر پابندی کا قانون منظور کیا گیا ہے۔
179 رکنی پارلیمان میں بل کی حمایت 94 اور مخالفت میں 77 ووٹ آئے۔ بل کے مطابق’ کسی مذہبی برادری کے لیے اہم مذہبی اہمیت کے حامل کلام یا تحاریر کے ساتھ نامناسب برتاؤ‘ پر پابندی ہوگی۔