اب تک22 اموات، امت شاہ نے24 گھنٹےمیں طلب کی چوتھی میٹنگ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے دہلی تشدد کو لےکر پھرسے میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ میں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر (NSA) اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔ یہ منگل سے وزیر داخلہ امت شاہ کی اس موضوع پرچوتھی میٹنگ ہے۔

دہلی تشدد کوکنٹرول کرنےکی ذمہ داری این ایس اے اجیت ڈوبھال کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نےفساد متاثرہ موجپوراوربابرپور علاقےکا دورہ کیا۔ دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نےکہا ہےکہ دہلی میں تیزی سے حالات معمول پرلوٹ رہے ہیں۔ دہلی میں ہوئےتشدد میں اب تک کل 22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 189 لوگ اس تشدد میں سرکاری طور پر زخمی بتائے جارہے ہیں۔