آ ج ناندیڑمیں خواتین کا احتجاجی جلسہ ‘شرکت کیلئے بسوں کی سہولت

ناندیڑ۔28دسمبر( ورق تازہ نیوز):متنازعہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کےخلاف جاری احتجاجی تحریک کے تحت ناندیڑ میں بھی مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہے ۔اس کےلئے تمام ملی و سماجی تنظیموں کو ساتھ لیکر ایک متحدہ پلیٹ فارم کل جماعتی تحریک بنائی گئی ہے ۔اس تحریک کے بینر تلے پچھلے جمعہ کو ایک بڑا احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا ۔اب اسی سلسلے کی دوسری کڑی کے پر آج 29 دسمبر کو ضلعی سطح پر خواتین کا ایک بڑا احتجاجی جلسہ کا نعقاد کیا جارہاہے ۔

مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے گراونڈ میں دوپہر ایک بجے تا تین بجے کے دوران منعقد کئے جارہے احتجاجی جلسہ میں نہ صرف مسلم خواتین کو مدعو کیا گیا بلکہ غیر مسلم وطنی بہنوں کو بھی اس میںشریک کروایا جائے گا۔جلسہ سے خطاب کرنے کےلئے مسلم و غیر مسلم خواتین سماجی کارکنان کو بطور خاص مدعو کیا ہے ۔جلسہ کی وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہے ۔جلسہ کو کامیاب بنانے کےلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے ۔

شہر کے مختلف علاقوں سے بسوں کا نظم کیا جارہاہے ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں خواتین کو اس میںشریک کروایا جاسکے ۔جلسہ میں کثیر تعداد میں خواتین سے شرکت کی اپیل کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران کی جانب سے کی گئی ہے ۔اسی طرح دوسرا پروگرام 29دسمبر کو ہی صبح گیارہ بجے سے ظہر تک علماءاکرام کا اجلاس رکھا گیا ہے ۔اس جلسہ میں تمام مکاتب فکر کے علماءاکرام ،آئمہ مساجد ،حفاظ اکرام کو مدعو کیا گیا ہے ۔احتجاجی جلسہ میں شامل ہونے کے لئے زمہ داران کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات سے بسوں کے فکسڈ پوائنٹس متعین کیئے گئے ہیں۔ جو حسب ذیل علاقوں کے حساب سے دیئے جارہے ہیں۔

جو خواتین بسوں سے جلسے میں شامل ہونا چاہتی ہیں تو وہ خواتین یہ پوائنٹس پر پہونچ کر تعاون کریں۔

اسرا نگر میں ایک بس مسجد کے پاس کھڑے رہے گی۔ پیر برہان نگر گلی نمبر ایک، پیر برہان چو راستہ، پیر نگر پر ایک بس، لال باڑی پر ایک بس، نئی آبادی میں مسجد عابدین کے پاس بس، دولہے شاہ رحمنٰ نگر، محمود خان گارڈن کے پاس، کھڑکپورہ منیر گروانڈ، فاروق نگر میں سلیم کرانہ، نوری چوک، فیمس فنکشن ہال، ملت نگر، دادا چوک، مجاہد چوک، قدوائی نگر، اسلام پورہ، واجے گاو¿ں مولانا آزاد چوک، مجام پیٹھ کمان، گاڑی پورہ چھوٹی درگاہ کے پاس، سادات نگر، ان مقامات پر سے بسوں کا نظم رکھا گیا ہے۔ لہٰذا خواتین سے گزارش ہے کہ وہ ان پوائنٹس پر حاضر رہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading