آنر کلینگ کے واقعہ سے جلگاؤں ضلع دہل گیا, عاشق ومعشوق کا قتل لڑکی کا بھائی سمیت پانچ گرفتار

جلگاؤں (سعید پٹیل)پورے ضلع کو دہلادینے والا واقعہ چوپڑا میں گذشتہ جمعہ کے روز پیش آیا۔عاشقی کے معاملے میں ورشا سمادھان کولی (عمر ٢٠سال رہائش پنڈلک نگر چوپڑا ) اور راکیش سنجۓ راجپوت (عمر ٢٢سال رہائش رامپورا چوپڑا) ان کا ورشا کےسگے اور چچازاد اس طرح پانچ بھائیوں نے قتل کرنے کی واردات کو انجام دینے کے واقعہ سے سنسنی پائی جاتی ہیں۔اس واردات میں بھائی  دیسی کٹہ  سمیت شہر پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر مذکورہ معلومات دی۔اس معاملے کے پانچوں ملزمین کو حراست میں لینے میں پولیس کامیاب رہی۔

جمعہ ١٢ اگست کے روز راکیش راجپوت یہ ورشا کولی کےشہر کے پنڈلک نگر میں واقعہ گھر پر گیا۔خبروں کے مطابق وہاں راکیش و ورشا کے بھائیوں کے درمیان تنازعہ ہوا۔خبروں کے مطابق راکیش اور ورشا کو  کنال سمادھان کولی (١٧) ، نلیش سمادھان کولی (١٥) ، بھرت سنجۓ رائسنگھ (٢١) ،تشار آنند کولی( ٢٣) ، بنٹی جۓ شانتارام کولی( ١٩) نے موٹرسائکل سے شہرکے چینچ چوک سے ہوتے ہوۓ پرانے وراڈ راستے کی طرف لے گئے۔وہاں پر ان کے درمیان پھر تنازعہ ہوا۔اس کے بعد راکیش راستے سے نالے کی طرف دوڑا۔وہاں راکیش کو پکڑ کر کنال کولی و تشارکولی نے دیسی کٹے سے راکیش پر فائرینگ کرکے ہلاک کردیا۔

جبکہ ورشا کا گلادبا کر جان سے ماردیا۔یہ واقعہ رات ١٠ بجے کے قریب پیش آیا۔اس کے بعد کنال کولی نے خود  شہر پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر واردات کی اطلاع دی۔چوپڑا علاقائی پولیس افسررشیکیش راولے ،پولیس انچارج اوتارسنگھ چوہان ، معاون انچارج گھنشیام تانبے یہ پولیس دستہ کے ساتھ جاۓ واردات پہونچ کر جانچ شروع کی اور معاملے  میں شامل  نلیش کولی ، بھرت راۓ سنگھ ،تشارکولی ، بنٹی جۓ کولی کو حراست میں لینے میں کامیابی حاصل کی۔مذکورہ پانچوں پر کنال کولی کی شکایت پر قتل کا کیس درج کیاگیا۔آگے کی مزید جانچ علاقائی پولیس افسر رشی کیش راولے کر رہے ہے۔