آل انڈیا وقف بورڈ چیئرمین وسیم خان کا وکرولی میں ہوا استقبال شہر میں اقلیتوں کے مسائل, مسلم قبرستان اور تعلیمی اداروں کی کمی پ ر ہوئی گفتگو

آل انڈیا وقف بورڈ چیئرمین وسیم خان کا وکرولی میں ہوا استقبال
شہر میں اقلیتوں کے مسائل, مسلم قبرستان اور تعلیمی اداروں کی کمی پر ہوئی گفتگو

وکرولی (آفتاب شیخ)
آل انڈیا وقف بورڈ کے چیئرمین اور بی جے پی مائناریٹی مورچہ ممبئی کے صدر وسیم خان کا وکرولی کے ٹیگور نگر میں سماجی کارکن آصف قریشی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر آل انڈیا یونین چیئرمین ایل آئی سی ونائک کامٹھ بھی موجود تھے ۔ آصف قریشی نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا اور وکرولی میں اقلیتوں کے مسائل و بالخصوص تعلیمی اداروں کی یہاں قلت و مسلم قبرستان کے نہ ہونے سے مقامی مسلمانوں کو ہورہی پریشانی کے تئیں بھی آگاہ کیا ۔ جس پر چیئرمین وسیم خان نے کہا کہ ہم ان مسائل کو پارٹی کے ا علیٰ ذمہ داران اور سرکار میں بی جے پی کے لیڈران کے سامنے جلد ہی پیش کریں گے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading