آل انڈیا قومی تنظیم کی مہاراشٹر کی تمام یونٹیں تحلیل
ممبئی (پریس ریلیز)
آل انڈیا قومی تنظیم جو ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ ، سماجی و تعلیمی خدمات ضرورت مندوں کی مدد، خاص طور سے اقلیت کی فلاح و بہبود، ترقی اور مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آل انڈیا قومی تنظیم ملک بھر میں اپنی سماجی وملی خدمات کی بناء پر جانی پہچانی جاتی ہے جسکے بانی سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس لیڈر طارق انور ہیں۔ تنظیم کی شاخیں ملک کے بیشتر ریاستوں، اضلاع اور شہروں میں پھیلی ہوئی ہیں اور اسکے اراکین خلوص و دلجمعی کے ساتھ سماجی و ملی خدمات میں منہمک ہیں تنظیم کے مہاراشٹر پردیس صدر مناف حکیم کی ایما پر تنظیم کے صوبہ مہاراشٹر کے تحت آنے والے تمام ریجن، ضلعی، شہری، اسمبلی حلقہ، تعلقہ اور ریاستی یونٹس کو قومی صدر طارق انور نے ایک مکتوب جاری کر تحلیل کر دیا ہے۔ اس طرح تنظیم کی نئی باڈی کی تشکیل اور ضلع ، شہر اور اسمبلی و تعلقہ کے صدور و ریاستی یونٹس کا تقرر کی ذمہ داری مناف حکیم کو سونپی گئی ہے اور جلد ہی نئی باڈی تشکیل دی جائے گی۔ لہذا تنظیم کے تمام عہدیداران ممبران و ذمہ داران نوٹ فرمالیں۔
