لکھنو ۔24۔جون ۔راجدھانی لکھنؤ میں پیر کو سروجنی نگر میں واقع آسا رام باپو کے آشرم میں دوا لینے گئی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اس کی شکایت اپنے اہل خانہ سے کی۔ آشرم میں پہنچے متاثرہ کے کنبے نے اس دوران جم کر ہنگامہ کیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔۔
معاملہ سروجنی نگر علاقے کے بدالی کھیڑا کا ہے جہاں آسارام باپو کا آشرم ہے۔ اس آشرم میں دودھ، دوا اور دیگر سامان بکتا ہے۔ جانکاری کے مطابق بدالی کھیڑا گاؤں کی رہنے والی ایک خاتون آشرم میں دوا لینے کیلئے گئی تھی۔ خاتون کے مطابق آشرم میں موجود امت نام کے ایک ملازم نے اسے رسوئی گھر میں بلاکر چھیڑ چھاڑ کرنے لگا