نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 ہٹانے کے خلاف دائر درخواستوں کو بڑی بنچ کے پاس بھیجنے سے پیر کو انکار کر دیا
جسٹس این وی رمن کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر دفعات کو منسوخ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو سات رکنی یا اس بڑی بنچ کو بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان درخواستوں کی سماعت پانچ رکنی آئینی بنچ ہی کرے گی ۔
آرٹیکل 370 کی قانونی جواز کو تین مختلف فریقوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس میں این جی او پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) ، جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ایک ثالث شامل ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، وہاں کی صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہی واحد حل تھی۔