ناندیڑ:2 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ممبئی و مضافات میں جاری زبردست بارش اور کل ممبئی ۔پونہ کے درمیان مال گاڑی کے حادثہ کے سبب بیشتر گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں ۔ اس لئے 3جولائی کو ممبئی جانیوالی ٹرین نمبر 17618 ناندیڑ ۔ ممبئی تپون ایکسپریس اور ٹرین نمبر 17058 سکندر آباد تا ممبئی دیو گیری ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا ہے اب یہ دونوں ٹرینیں ناندیڑ سے ممبئی کیلئے 3جولائی کو روانہ نہیں ہوں گی ۔ ممبئی سے ناندیڑ کی سمت آنیوالی گاڑی نمبر 17617ممبئی تاناندیڑ تپون ایکسپریس اورٹرین نمبر 17057 ممبئی تا سکندر آباد دیوگیری ایکسپریس وقت مقررہ پر 3جولائی کو روانہ ہوگی ۔