آج طوفان آندھرا کے ساحل سے ٹکرائے گا‘17اکتوبر تک آندھرا پردیش ‘تیلنگانہ اور مہاراشٹر میں شدید بارش کی پیش گوئی

نئی دہلی:11 اکتوبر (ورق تازہ نیوز)محکمہ موسمیات کی اطلاع کے بموجب خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباﺅ کے مرکز قائم ہونے سے مہاراشٹر سے مانسون کی واپسی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ہوا کے کم دباو کے علاقے بن جانے سے طوفان خلیج بنگال سے آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں 12اکتوبر کی شام ٹکرائے گا۔اس کے نتیجے میں پورے ساحلی علاقے میںبارش کی سرگرمیان بڑھ چکی ہیں۔گھنے بادل گھر کرآئے ہیں ہوائیں تیز چل رہی ہیں اور اوسط سے شدیدبارش ہورہی ہے ۔

طوفان کی وجہ سے ہوائیں 40 تا50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان کے آندھرا اور اڑیسہ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعدان ریاستوں میںشدیدبارش ہوگی ۔شدید بارش تملناڈو کے ساحلی علاقوں اوراندرونی علاقوں میںبھی ہوگی ۔ بارش آج 11اکتوبر کی رات سے شروع ہوجائے گی ۔ اس طوفان کے آندھرا‘ڑیسہ اور تملناڈو کے ساحلی حصوں میں پہونچنے کے باعث چھتیس گڑھ ‘ مہاراشٹر کے ودربھ اور مراٹھواڑہ میں اوسط سے شدیدترین بارش ہوگی ۔آندھرا پردیش کے ساحلی حصوںکو پار کرنے کے بعد کم ہوا کے دباﺅ سسٹم کمزور ہونا شروع ہوگا ۔ 14اکتوبر تک یہ دباو شمالی اور وسطی مہاراشٹر پر پہونچے گا ۔ اس طوفان کے کمزور پڑجانے کے بعد پھر 16اکتوبر کو خلیج بنگال میں کم ہوا کے دباو کاسسٹم پھر تیار ہوگا ۔16اور17اکتوبر کو ملک کے شمال مشرقی علاقوں میںتیز ہواﺅں کے ساتھ شدیدبارش ہوگی ۔ عام طور پراکتوبر ‘نومبر اور ڈسمبر کے مہینوں میںطوفان کا موسم (Depression system) ہوتا ہے ۔ چنانچہ ان مہینوں میںغیر موسمی بارش ہوتی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading