آج سے بھارت میں پہلی بار عالمی فٹنس فیسٹیول
ٹھانے (آفتاب شیخ)
ایکٹوفِٹ ایکسپو کے منتظم اور سی ای او سنجے سولنکی اور شِو ٹرانس لاجسٹک کے ڈائریکٹر شبھم دویدی سے ملی معلومات کے مطابق سنیچر اور اتوار کو گورےگاؤں کے نسکو سینٹر میں عالمی فٹنس فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے تقریباً سات ہزار مقابلہ کنندگان شرکت کریں گے۔
جسمانی ساخت کے میدان میں دنیا کے بڑے ناموں کے تحت "آرنلڈ کلاسک" کے نام سے یہ فٹنس فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔ بھارت میں یہ فیسٹیول پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں مکس مارشل آرٹس، باڈی بلڈنگ، پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ، کِک باکسنگ، اور اسٹرونگ مین ایونٹ جیسے جسمانی مہارت کے مقابلے ہوں گے۔ دنیا بھر سے تقریباً دس ہزار لوگ اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے جبکہ سات ہزار لوگ براہِ راست مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ شبھم دویدی کے مطابق، اس مقابلے میں جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو اگلے سال یعنی 2025 میں اسپین میں ہونے والے عالمی مقابلے میں شرکت کا موقع ملے گا۔
اس دوران، اس مقابلے کے حوالے سے کئی بین الاقوامی کمپنیاں بھارت کے ساتھ تعاون کے معاہدے کریں گی۔ دویدی نے مزید بتایا کہ اس مقابلے کا افتتاحی تقریب سنیچر کی صبح 10 بجے ہوگا۔