آج جمعہ کو مالیگاؤں( ناسک )میں سی اے اے کے خلاف دستخطی مہم

مالیگاؤں:(ورق تازہ نیوز)شہریت ترمیمی ایکٹ(CAA) ظالمانہ طریقہ پر ملک کے باشندوں پر مسلط کیا گیا ہے،جسے ملک کے باضمیر لوگوں نے مسترد کردیا ہے،اس ایکٹ کے خلاف پر امن اور جمہوری طریقہ پر احتجاج مظاہروں کو طاقت کے بل پر روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،اس ضمن میں ا س ایکٹ کے خلاف مضبوط آواز بلند کرنے اور ظالمانہ اور پر تشدد کاروائی کی مذمت کرنے کیلئے ’’دستور ہند بچاؤ کمیٹی‘‘ کی جانب سے مورخہ 10؍ جنوری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ سے دستخطی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ شہر کی تمام مساجد کے باہرنماز جمعہ کےبعد کاونٹر پردستورہند بچاؤ کمیٹی کے کارکنان اور شہر کےاداروں کلبوں کےذمہ دار حضرات دستخطی فارم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

واضح ہوکہ دستخط شدہ فارم صدرجمہوریہ کوبھیجےجائیں گے۔
*لھذا تمام ہی لوگوں سے گزارش ہے کہ اس فارم پر دستخط کرکے ملی بیداری کا ثبوت دیں۔*

*ائمہ کرام سے درخواست ہےکہ وہ اھمیت کےساتھ نمازجمعہ کےبعددعاسےپہلےاعلان فرمادیں۔*

*اداروں کلبوں کےذمہ داروں سےبھی گزارش ہےکہ وہ اس سلسلےمیں بھرپور تعاؤن کریں۔*
*نوٹ:دستخطی فارم دستورہندبچاؤکمیٹی کےدفترخانقاہ رحمانیہ(مسجد ھدایت الاسلام,بسمﷲباغ) سےحاصل کیاجاسکتاہے*

منجانب: اراکین دستور ہند بچاؤ کمیٹی ،مالیگاؤں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading