حیدرآباد: 28جنوری(ورق تازہ نیوز) ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا اور اس مقصد کےلئے جوآواز اٹھے اُس کوقوت پہنچانا ‘ بحیثیت مسلمان ہم سبھوں کاشرعی فریضہ ہے ۔ سی اے اے ‘این سی آر اوراین آر سی کےلئے پہلے قدم کے طور پر این پی آر ظالمانہ کوشش ہیں جن کامقصد ہندوستان میں منوواد کو مسلط کرنااور مسلمانوں اوردلتوں کو اُن کے وطن سے محروم کردینا ہے ‘حکومت کی ان ناپاک سازشوں کے خلاف بہوجن کرانتی مورچہ نے 29جنوری کو” بھارت بند“ کا اعلان کیا ہے
اس مورچہ میں جناب و امن مشرام جیساد لت لیڈرا ور حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی جیسے معتبر اور صاحب نظر عالم دین شامل ہیں ‘اس لئے تمام مسلمانوں ‘انصاف پسند شہریوں اور ابنائے وطن سے درخواست ہے کہ وہ اس بندمیں بھرپور تعاون کریں
یہ ملک سے ‘قوم سے ‘ملت سے اور مظلوموں سے محبت کاعین تقاضا ہے ۔ ا س طرح کی اپیل جید عالم دین حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے آج پریس نوٹ کے ذریعہ کی ہے ۔