آج بڑی درگاہ شریف ناندیڑ کا 446 واں عرس شریف منایا جائے گا

ناندیڑ:شہر ناندیڑ میں قدیم خطہ دکن کی عظیم اولین مرکزی خانقاہ کلاں امام سلسلہ عاشقان مکہاشاہی بامشہور بڑی درگاہ شریف، محلہ (گادی) گاڑی پورہ ناندیڑ میں صاحب بارگاہ بڑی درگاہ شریف قدوۃ السالکین زبدۃ العارفین قطب الاقطاب تاج الاولیاء کبارآقا نامدار مولانا الامام السیدنا میراں حسینی الجعفری تاشقندی المعروف سیدنا مخدوم میراں مکہاشاہ اولیاء جعفریہ طیفوریه مداریه العاشقان طبقاتیه رحمۃ اللہ علیہ کا 446 ویں تقاریب عرس شریف بڑے تزک احتشام سے صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم حسینی صاحب قبلہ جعفری مداری المکہاشاہی جامع السلاسل حفظه الله کی سرپرستی و نگرانی میں منعقد ہو کر فیض بخش عام ہوگی۔

آج بتاریخ:- 27 جولائی 2024 مطابق :- 20 محرم الحرام 1446ھ بعد نماز عصر صاحب سجادہ نشین کہ مکان (بیت الجانشین مکہاشاہی) میں مجلسِ قل شریف منعقد ہوگی اور جلوس صندل شریف قبل از مغرب بڑی درگاہ شریف برآمد ہوگا۔ اور بعداز نماز مغرب مراسم صندل مالی ،فاتحہ ،شجرہ خوانی دعائے خیر ہوگی۔اور نیاز شریف کا اہتمام ہوگا۔ اور بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوگی۔ جس میں خصوصی مہمان نعت خواں علاقہ دکن کی مشہور معروف ثناء خواں مداح رسولﷺ محترم سید عمران مصطفیٰ حسینی صاحب اپنی جماعت (سیما نشید حیدرآباد) اپنے مخصوص انداز میں حمد، نعت، منقبت پڑنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

*دوسرے دن 28 جولائی بروز اتوار* صبح 11/ بجے تا شام 5 بجے تک احاطہ بڑی درگاہ شریف میں مفت طبی آئی کیمپ (آنکھوں کہ مرض کا کیمپ) کا انعقاد ہوگا۔ جس میں شہر کہ معزز ڈاکٹرس اس کیمپ کے زریعے مریضوں کا معائنہ کرے گے اور ضرورت مند صاحبین کو مفت گولی دوا اور چشمہ خانقاہ عالیہ کلاں بڑی درگاہ شریف کی جانب سے دیا جائے گا۔

28 جولائی کو ہی بعد نماز عشاء بڑی درگاہ شریف میں پیغام امام حسین علیه السّلام کانفرنس ہوگی جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا مفتی حنیف قادری صاحب قبلہ (بانی و مہتمم بہجت الانوار طاہریہ، حیدرآباد) کا خطاب فرماہوگا ۔(ان کے علاوہ شہر کے معزز علماء کرام کے بھی خطابات ہوں گے) بیان کہ اختتام پر نیاز شریف کا اہتمام ہوگا۔

*تیسرے دن 29 جولائی بعد نماز فجر* مجلس قرآن خوانی و ختم طبقاتیہ و راتب مداریہ ، فاتحہ شجرہ خوانی کہ بعد عالم اسلام کے لے خصوصی اجتماعی دعا خیر ہوگی اور نیاز شریف کہ اہتمام پر سالانہ تقاریب عرس مکہاشاہی کا اختتام عمل میں آئے گا۔عرس شریف کی بابرکت تقاریب میں شہر و بیرون ریاستوں سے مہمانان علماء مشائخ سادات و معزز دانشور ، ملی ، سماجی شخصیات رونق افروز ہوں گے۔

آپ تمام وابستگان سلاسل و علماء دین و مشائخین ،معتقدین و اہلیان شہر ان بابرکت تین روزہ تقاریب عرس شریف میں معہ احباب شرکت فرمائیں انوار و برکات سے اپنے دلوں کو ایمان کی تازگی کہ ساتھ منور و مجلہ فرما کر سعادت دارین حاصل کریں اور نیاز ( لنگر ) شریف تناول فرما کر مشکور فرمائیں۔اس طرح کی پریس نوٹ انیس الدین المکہاشاہی مختار عام و برادر صاحب سجادہ نشین متولی بڑی درگاہ شریف ناندیڑ نے جاری کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading