آج اردو گھر میں بیادِ بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد‘ جشن تمیز احمد پرواز بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد

ناندیڑ:(راست) بیاد بھارت رتن مولانا ابولکلام آزاد اور طنزومزاح کے معروف شاعر جناب تمیز احمد پرواز? کی ادبی خدمات کے اعتراف میں جشن کے موقع پر ناندیڑ اردو گھر میں ۱۱ جنوری کو شام 7بجے ایک عظیم الشان بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آرہاہے . سماجی کارکن وانجینیئر عبدالقدیر صاحب کی ملّی ‘سماجی اور تہذیبی خدمات کے اعتراف میں بزمِ اردو ادب ‘ ناندیڑ کی جانب سے مرحوم ڈاکٹر فہیم احمد صدیقی فخرِ مراٹھواڑہ ایوارڈ برائے سماجی خدمات سے نوازا جائے گا۔

مہمانانِ خصوصی عزت مآب عالی جناب رویندر وسنت راو چوہان صاحب ( رکنِ پارلیمنٹ ‘ ناندیڑ ) اور عالیجناب ڈاکٹر سدھیر دیشمکھ صاحب (ڈین گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ‘ ناندیڑ ) جناب موہن راو ہمبرڈے سابق ایم ایل اے ‘ جناب حاجی عبدالستار سٹی صدر کانگریس ‘سابق میئر نادیڑ ‘ جناب حاجی مسعود خان نائب صدر اقلیتی کانگریس کمیٹی مہاراشٹرا’ و سابق ڈپٹی میئر ‘ناندیڑ ‘ جناب شمیم عبدللہ سابق ڈپٹی میئر ناندیڑ ‘ جناب مہیش دیشمکھ ضلع صدر شمالی ناندیڑ کا نگریش کمیٹی شرکت فرمائیں گے ۔شال و گلپوشی کے بعد ایک عظیم الشان بین الریاستی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آئے گا جسمیں مہمان شعرا جناب عظیم دیواسی ( اندور ) ، جناب ڈاکٹر معین امر بمبو ‘ محترمہ ڈاکٹر ممتاز سلطانہ ‘ جناب پروفیسر سمیع الدین نعیم ( حیدرآباد ) ‘جناب مقصود اشرف ( مالیگاوں ) ‘جناب نفیس ناندوی ( ناندوہ ) ،جناب شفیع احمد شفیع ( پربھنی ) ، جناب طیب پاشاہ شباب (پانڈھراکاوڑا ) جناب کھٹ پٹ بھینسوی (تیلنگانہ ) ،جناب انصاری جاوید ( پربھنی )، جناب فیض سبحانی ( جالنہ ) ،

جناب سید کریم اللہ حسینی (پربھنی ) ۔میزبان شعرا ءجناب الحاج کمال الدین صدیقی ساجد ‘ جناب عطا حیدرآبادی ‘جناب الطاف احمد ثانی ‘ جناب التمش طالب ‘ جناب غالب آسی ‘جناب منظور ہاشمی ‘ جناب علیم اسرار ‘ جناب اطہر کلیم ‘ جناب ظہیر الدین بابر’ جناب رشید میمن ‘جناب ذکی احمد ذکی ‘ کے علاوہ ہندی کے شعرا محترمہ سمیتا محریر ‘محترمہ میگھا گائیکواڑ ‘ جناب راجیندر اپادھیائے ‘ جناب وجے بنڈے وار ‘ جناب راجیندر شرما شرکت فرمائیں گے ۔

سرپرست مشاعرہ جناب محمود علی سحر، سہیل احمد صدیقی انجینئر عبدالقدیر سوشیل ورکر ،ڈاکٹر شیخ رفیق اکمل ،منظور ہاشمی گلوکارشاعر نے محبان اردو سے کثیرتعداد میں شرکت کرتے ہوے پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading