آبائی مقام پر احمد پٹیل کی تدفین، راہل گاندھی نے کی شرکت

بھروچ:کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بھروچ ضلع کے پیرامن میں انجام دی گئی۔ یہاں موجود حاضرین نے احمد پٹیل کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی جمعرات کی صبح احمد پٹیل کو آخری سلام پیش کرنے بھروچ پہنچے۔

خیال رہے کہ احمد پٹیل کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد گڑگاؤں کے میدانتا میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ یہاں آئی سی یو میں داخل تھے اور ان کے جسم کے اعضا نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading