دارالعلوم اہلسنت محبوب یزدانی، سنی سرکل رابوڑی کا 26 واں ںسالانہ جشن دستار تزک و احتشام سے منایا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
رابوڑی تھانہ میں واقع مسجد اشرفیہ میں بعد نماز عشاء دارلعلوم اہلسنت محبوب یزدانی، سنی سرکل کا 26واں سالانہ جشن دستار منعقد ہوا جسکی سرپرستی پیر طریقت حضور اشرف الصوفیاء علامہ مولانا الحاج سید اشرف قادری نقشبندی صاحب قبلہ وخطیب و امام باولا مسجد ممبئی نے کی، صدارت صوفی باصفا شہزادہ شہید راہ مدینہ حضور سید حسین اشرف اشرفی الجیلانی صاحب قبلہ زیر قیادت خلیفہ حضور اشرف الصوفیا حضرت علامہ سید تفضیل اشرف اشرفی الجیلانی قبلہ ناظم اعلی دارالعلوم اہلسنت محبوب یزدانی نے فرمائی مسجد اشرفیہ سنی سرکل کے امام قاری ذولفقار علی اشرفی نے ایک عمدہ خطاب فرمایا نظامت کے فرایض سنی سرکل کے نائب صدر صفدر خان اشرفی نے انجام دی استاذ الحفاظ قاری غلام جیلانی صاحب استاذ دارالعلوم اہل سنت محبوب یزدانی حاضر رہے،
فارغین حفاظ کرام کو پیر طریقت اور علمائے کرام کے دست مبارک سے دستار اور سند سے نوازا گیا، بعد دستار کے مقرر خصوصی خطیب الہند حضرت علامہ محفوظ الرحمن علیمی صاحب قبلہ خطیب وامام مسجد اشرفیہ رشید کمپاؤنڈ ممبرا نے عظمت قرآن پر مدلل خطاب فرمایا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلمانوں کی پریشانی کا سبب قرآن سے دوری ہے۔ مسجد میں سامعین کا جم غفیر لگا ہوا تھا۔ مقامی کارپوریٹر نجیب ملا کی جانب سے فارغین و سنی سرکل کے تمام اسٹاف کو کپڑا دیا گیا۔ سنی سرکل کے نائب سیکرٹری محسن شیخ و نسیم صدیقی کی جانب سے علمائے کرام کے لئے طعام کا انتظام کیا گیا تھا
زینت اسٹیج میں سادات کرام ، علماے کرام آئمہ کرام حفاظ کرام ، رابوڑی تھانہ مضافات ممبی کے موجود تھے۔ جلسہ کو شروع سے آخر تک کامیاب کرنے میں ادارہ کے نائب صدر شیخ ظہیر ، خازن عبد الجبار قادری کے علاوہ اراکین سنی سرکل ٹرسٹ نے کافی محنت کی ۔ جملہ مدرسین سنی سرکل حافظ ظفر، حافظ امتیاز، حافظ آزاد، انور شیخ، عبدالقادر، عبدالحکیم کے علاوہ مہمان خصوصی محفوظ اشرفی، مصطفے خان، نسیم چودھری، آفتاب شیخ، قیس راوی، سلیم مکرانی، حاجی سمیع للہ، غریب اللہ ،اقبال خان، ابرار چودھری، دعوت اسلامی، سنی دعوت اسلامی، شیر خدا فاونڈیشن و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران موجود رے۔ صلاۃ وسلام کے بعد حضور پیر طریقت کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔