کلکتہ 16نومبر(یو این آئی)’’بلبل طوفان‘‘ کی تباہی کے اثرات سے ابھی ابھرنا باقی ہی تھا کہ خلیج بنگال میں ایک اور طوفان نے دستک دے دی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے جلد ہی ہندوستان کی کئی ریاستوں سے ٹکراسکتاہے تاہم طوفان کی شدت کا اب تک صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔
7نومبر کو بڑی شدت والا طوفان بلبل خلیج بنگال سے ٹکرایاتھا۔گرچہ یہ طوفان سندر بن علاقے سے 120کلو میٹر قبل ہی شدت ختم ہوگئی تھی تاہم اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بنگال کے کئی اضلاع میں تباہی آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دنوں ایک اور طوفان ’’نکری‘‘ بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نکری طوفان آندھرا پردیش، اڑیسہ اور بنگال کے اضلاع سے ٹکراسکتاہے۔مگر اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ طوفان ہندوستان سے کب ٹکرائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ طوفان میانما ر سے ٹکرانے کے بعد ہندوستان کی ریاستوں سے ٹکرائے گا۔میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام میں اس طوفان کی وجہ سے بارش ہورہی ہے۔