ایک رات چار گھروں میں چوری
بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی شہر علاقے میں نامعلوم چوروں نے دہشت پھیلا رکھی ہیں ۔ اس وجہ سے شہریوں میں خوف کا ماحول ہے ۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ایک درجن سے زیادہ گھروں میں نامعلوم چوروں کے گروہ نے گھروں کارخانوں اور دکانوں کو نشانہ بنا کر چوری کر زیورات اور نقدی کا مال چوری کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ پولیس چوروں کو پکڑنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ جس سے شہریوں میں پولیس کے تئیں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ۔ساتھ ہی پولیس کے سے رات کے گشتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس والوں کو لے کر طرح طرح کے سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہے ۔ شہر میں بڑھتے چوری کے واقعات کو لے کر شہریوں نے رات میں مزید پولیس گشت بڑھانے کی مانگ کی ہے ۔
ملی معلومات کے مطابق رات میں چوری کی پہلی واردات كامتگھر واقع ہنومان مندر کے قریب رہنے والے منڈپ ڈیكوریٹرس رنگناتھ گنپت چتتوار کے گھر کی سلائڈنگ ونڈو توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل ہو گئے اور گھر میں رکھے لوہے کے كباٹ کو توڑ کر 45 ہزار 597 روپئے قیمت کے پونے دو طولہ سونے کے زیورات اور تین موبائی اور دو ہزار نقدی مجموعی طور پر 67 ہزار 597 روپئے چوری کر فرار ہوگئے ۔ گھر مالک گنپت نے نارپولی پولیس اسٹیشن میں اس چوری کی شکایت درج کرائی ہے ۔ اسی طرح دوسری واردات پدما نگر واقع ورالدیوی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہنے والے لکشمی کانت نرسييا گججا کے گھر کے دروازہ میں لگے سیفٹی لاک توڑ کر نامعلوم چور اندر گھس کر بیڈروم میں رکھے لوہے کے كباٹ سے 30 ہزار روپئے نقد ایک گھڑی چوری کر فرار ہوگئے ۔اس واردات کی شکایت بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔ اسی طرح تیسری واردات ندی ناكا واقع پولیس چوکی کے سامنے رہنے والی ممتاز بانو رحیم شیخ کے گھر کے منزلے کی کھڑکی کا پردہ پھاڑ کر چور اندر گھر میں گھس گئے اور كباٹ میں رکھے 1 لاکھ 62 ہزار روپئے نقد چوری کر فرار ہوگئے ۔ اس چوری کے واقعہ کی شکایت نظام پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔ جس کی جانچ پی ایس آئی امول دابھاڑے کر رہے ہیں ۔ چوتھی واردات ممبئی ناسک ہائی وے واقع سرولی گرام پنچایت کی حد میں انفوٹیچ آٹومشین پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی دیوار میں لگی کھڑکی کو توڑ کر نامعلوم چور اندر داخل گئے اور ایک لاکھ 27 ہزار 1 سو 91 قیمت کے الگ الگ کمپنیوں کے تار بنڈل چوری کر فرار ہوگئے ۔ اس چوری کی واردارت کی شکایت کونگاوں پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔
Show quoted text