خاتون نے مسجد کے پاس امام کو زندہ جلایا

0 18

چنئی میں ایک مسجد کے امام کو انتہائی بے رحمی سے زندہ جلادینے کا واقعہ سامنے آنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ تریپلی کین علاقہ میں پیر کی رات بڑی مسجد کے سامنے واقع آفس میں ایک برقع پوش خاتون نے امام کو زندہ جلادیا ۔ سنگین طور پر جھلس چکے امام مسجد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں پر انہوں نے دم توڑ دیا۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بڑی مسجد کے امام سید فزرالدین ( 60 سال ) کی آفس میں رات 8 بجے قاتل کم سے کم پانچ خواتین کے ساتھ داخل ہوئی اور اس نے امام پر کوئی کیمیکل پھینک دیا اور پھر آگ لگادی ۔ اس واقعہ میں مسجد کے امام کافی

تریپلی کین پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ۔ پولیس خاتون کی شناخت کرکے قتل کے پیچھے کے مقصد کو جاننے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ کیس کی تفتیش کررہے افسر کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بند حملہ تھا ۔ خاتون خود وہاں پر آتی ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ نزدیک میں ہی کوئی واقعہ کے بعد اس کا گاڑی میں انتظار کررہا ہو ۔

ادھر امام کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے بتایا کہ انہیں لاش سے نہ پٹرول اور نہ ہی مٹی کا تیل کا نشان ملا ہے ۔ ہم نے نمونے جانچ کیلئے فورینسک لیب میں بھیج دئے ہیں ۔

زیادہ جھلس گئے اور انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دو گھنٹے بعد چل بسے ۔