سیریز ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی نے دیا عجیب و غریب بیان ، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ملی ہار کی وجہ ٹاپ آرڈر کی ناکامی کو قرار دیا ہے ۔ حالانکہ میچ کے بعد انہوں نے انتہائی حیرت انگیز بیان دیا ۔ کوہلی کے مطابق ان کی ٹیم نے ساوتھمپٹن میں زیادہ غلطیاں نہیں کیں ۔ وراٹ نے کہا کہ آخری میچ سے پہلے ہمیں اس میچ کی مثبت چیزوں کو دیکھنا ہوگا ، مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے بہت زیادہ غلطیاں کی ہیں ، جیت کا سہرا انگلینڈ کی ٹیم کو جاتا ہے ، کیونکہ انہوں نے ہم سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
آپ کو بتادیں کہ مین آف دی میچ معین علی کے چار اور اینڈرسن و بین اسٹوکس کے دو دو وکٹوں کی بدولت انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو ہندوستان کو 60 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-1 سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے