ناندیڑ:13ستمبر (راست )حضرت شیخ الشیوخ سیدنا حبیبنا شرف الدین حبیب حسن بن حبیب العیدروس ؒ کا118واں عرس شریف ۱ محرم الحرام ، م11 ستمبر2018 ، بروزِ منگل کو بڑے احتشام کےساتھ منایا گیا۔ جانشین عیدروس حضرت سید حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس صاحب قبلہ کی سرپرستی و نگرانی میں سہ پہر 4 بجے جلوس صندل شریف ہزاروں زائرین کے ساتھ خانقاہِ عیدروسیہ ، عرب گلی سے نکل کر قصیدہ¿ عیدروسیہ پڑھتے ہوئے صرافہ بازار، چوک ، حبیب ٹاکیز حسب سابق راستوں سے ہوتے ہوئے بڑی درگاہ شریف، گادی پورہ متصل گاڑی پورہ پہنچا۔ حسب روایت بابِ گلشن مدار (بڑا دروازہ) بڑی درگاہ شریف میں جانشین مکھا شاہی حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین جعفری مداری المکھا شاہی سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ، بڑی درگاہ شریف نے حضرت سید حبیب مجتبیٰ العیدروس صاحب قبلہ کی گلپوشی کی۔ اور اپنے ولی عہد سید محمد شہباز امین الدین جعفری مداری المکھا شاہی و اہل خاندان کے ساتھ شایانِ شان استقبال کیا۔ بعد نمازِ عشاءمزارِ انور حضرت حبیب حسنؒ پر صندل مالی و غلاف چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی۔ 12 ستمبر 2018ئ بروزِ بدھ صبح 8 بجے ختم قرآن شریف ، فاتحہ خوانی حلقہ ذکر کے بعد حمد باری، نعت شریف اور منقبتی کلام عاشقان نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ فصیح اللسان فاضل ذیشان مولانا حبیب سہیل العیدروس صاحب نے اولیاءکرام کا مقام اپنے مخصوص انداز میں قرآن مجید و حدیث شریف کی روشنی میں حاضرین سے خطاب فرمایا۔ اختتام پر حضرت حبیب مجتبیٰ العیدروس صاحب قبلہ نے عالم اسلام کےلئے پر اثر دعا فرمائی۔ عرس شریف میں ہزاروں زائرین نے شرکت فرما کر سعادتِ دارین حاصل کی۔ اس طرح سالانہ عرس کا انعقاد عمل میں آیا۔ ان تقاریب میں ناندیڑ کے علاوہ حیدر آباد ‘ باسر ‘ عادل آباد ‘ پربھنی‘اورنگ آباد ‘ بنگلور ‘مدراس وغیرہ سے کثیر تعداد میں زائرین شریک رہے جن میںغیر مسلم عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔بروز بدھ کو ہی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد حضرت حبیب مجتبیٰ صاحب قبلہ مدظلہ العالی نے حسب روایت حضرت سیدنصیرالدین المکھاشاہی سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت مکھا شاہ اولیاءؒ کی رہائش گاہ پہونچے تو اُن کاسجادہ نشین نے شال پوشی سے پُرتپاک استقبال کیا اُن کے بعد حضرت حبیب مجتبیٰ صاحب مدظلہ العالیٰ کے بھتیجے مولانا حبیب سہیل بن سعیدالعیدروس کا بھی شال پوشی سے استقبال کیا ۔ا س موقع پر روزنامہ ”ور ق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمد تقی نے بھی اپنے ادارے کی جانب سے حضرت حبیب مجتبیٰ صاحب مدظلہ العالیٰ کاشال پوشی کرکے استقبال کیا انھیں بتایا کہ ”ور ق تازہ‘ نے اپنے صحافتی سفر کے 24سال مکمل کرلئے ہیں اور 25ویں سلور جوبلی سال میں قدم رکھ چکا ہے ۔ادارہ کی ترقی اورنیک نامی کے لئے دُعائے خاص کی درخواست کی ۔اس موقع پر سیدشہباز المکھاشاہی او ربرادران سجادہ نشین و زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں