عمران خان کی تیسری اہلیہ کی وجہ سے چٹکیوں میں گئی پولیس افسر کی نوکری

0 39

پاکستان میں ایک سینئر پولیس افسر کو وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق شوہر کو جانچ ناکہ پر روکنے کی وجہ سے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ پنجاب حکومت نے بشری بی بی کے سابق شوہر خاور منیکا سے معافی مانگنے سے انکار کرنے پر ضلع پولیس افسر رضوان عمر گونڈال کو نوکری سے برخاست کردیا ہے ۔ حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ افسر کا ٹرانسفر کرکے لاہور میں مرکزی پولیس دفتر میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔