ناندیڑمیں عمرخالد کاخطاب مودی حکومت پرشدیدتنقید

0 13

ناندیڑ:8ستمبر(نقی شاداب) جواہرلعل نہرو یونیورسٹی دہلی کے اسٹوڈنٹس تنظیم کے ذمہ دار ا ور انقلابی نوجوان عمرخالد نے شہر کے سٹی پرائیڈ ہوٹل میں آج دوپہر سہ پہر تنظیم انصاف کے ”گفتگو“ پروگرام سے خطاب میں مرکزی حکومت پرشدیدتنقید کی اورکہاکہ جن لوگوں نے دابھولکر ‘ کلبرگی ‘ گوئند پنسارے ‘گوری لنکیش کوقتل کیا ہے وہ بزدل لوگ ہیں ۔قتل کی ان وارداتوں نے یہ واضح کردیا کہ آج کے وقت جب انکے پاس اقتدار ہے جگہ جگہ غنڈے ہیں ‘ہر جگہ لنچ ماپ بنارکھا ہے ۔ اسکے باوجود قلم کی طاقت بندوق کی طاقت سے زیادہ ہے۔ کیونکہ جن لوگوں نے انھیں قتل کیا ہے وہ طاقتور لوگ نہیں بلکہ بزدل لوگ ہیں کیونکہ انکے پاس ہمارے سوالات کے جواب نہیں ہے اسی لئے انھوں نے بندوق اٹھالی ہے ۔ عمر خالد نے کہا کہ یہ فرقہ پرست عناصر ایک گوری ‘ایک دابھولکر ‘ایک کلبرگی ‘ایک دابھولکر کوقتل کیا ہے لیکن آج ملک کے ہر چپے چپے میںان جیسے لاکھوں لوگ پیدا ہورہے ہیں اگر وہ مجھے بھی ماردیں گے تو لاکھوں عمر خالد پید اہوں گے۔ مرکز میںبرسراقتدار جماعت کے لیڈران مجھے ملک کاغدار بتارہے ہیں اگر اس بات کو کچھ وقت کیلئے سچ مان لیں تو آج ڈھائی سال تک میرے خلاف پولس نے عدالت میںچارج شیٹ دائر کیوں نہیں کی؟ یاتو وہ عدالتی نظام پر اعتماد نہیںکرتے یا پھر انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ عمر کے خلاف عائدالزامات بے بنیاد ہے ۔یہ عناصر بے وجہہ اپنے طور پر الزامات عائد کرکے ملک میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ آج کل ملک میں لنچنگ کا ماحول بنایاگیاہے مگر سب سے پہلی ماپ لنچنگ کی واردات مہاراشٹرمیں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے چندماہ بعد ہی محسن شیخ کے قتل کے طور پر ہوئی تھی ۔ اس وقت فرقہ پرستوں نے یہ پیغام بھی دیا تھا کہ” ابھی توپہلا وکٹ گرا ہے “۔ اس کے بعد سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ اب تو ماحول ایسا ہے کہ مرکزی حکومت کے وزراءخود ماپ لنچنگ کے ملزمین سے ملاقات کرکے انکی گلپوشی کررہے ہیں۔ اس طرح سے ملک کے ماحول خود بی جے پی اور اسکے لیڈران و آر ایس ایس کے عہدیداران وکارکنان کررہے ہیں۔ آج ملک میں بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ معمولی سی سرکاری ملازمت کیلئے پی ایچ ڈی ہولڈرس درخواست دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی نے سال 2014ءکے انتخابات میں صرف جھوٹے وعدے کئے تھے اور آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ۔اس پروگرام کے انعقاد میں فاروق احمد ‘رمیش سوناڑے عبیدباحسین‘جاوید ہاشمی کے علاوہ تنظیم انصاف کے عہدیداران نے محنت کی ۔اس موقع پرشہر کے سماجی و سیاسی ذمہ داران اور تنظیم انصاف کے کارکنان موجود تھے ۔