ٹوئٹر کا نیا فیچر متعارف

0 16

کیلی فورنیا:(13ستمبر 2018) سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے لائیو آڈیو فیچر کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ جس سے ان کو امید ہے کہ صارفیں کی ٹوئٹر میں دلچسپی بڑھ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔Sometimes you just want to talk, without being on camera. We’re launching audio-only broadcasting, so your followers can hear, but not see you. Rolling out now for iOS. pic.twitter.com/tBsm37NcdH— Twitter (@Twitter) September 7, 2018ٹوئٹر کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے۔ گذشتہ برس انتظامیہ نے اپنی سروس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد صارفین ایک سو چالیس حروف کے بجائے دو سو اسی الفاظ کے ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کو ایک سو چالیس الفاظ میں کوئی بھی بات کہنے کا منفرد اعزاز حاصل تھا کیونکہ کوئی بھی صارف کم الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کی کوشش کرتا تھا