مہاراشٹر حکومت کا اقلیت دشمن جی آر 2 ستمبر کو اقلیتی اداروں کا اہم اجلاس

0 59

اورنگ آباد). مہاراشٹر کے اقلیتی تعلیمی اداروں کی یونین ”مائنارئٹی ایجوکیشن سوسائٹیز یونین مہاراشٹر “ کا ایک اہم اجلاس ۲ ستمبر ۸۱۰۲ ءبروز اتوار اورنگ آباد میں منعقد ہورہا ہے ۔ یہ اجلاس دوپہر ۲ بجے بہ پابندی وقت مولانا آزاد کالج ، ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس ، روضہ باغ ، اورنگ آباد میں ہوگا ۔ اس اجلاس میں حکومت مہاراشٹر کے ۴۲ اگست ۸۱۰۲ ءکو جاری کردہ جی آر کے تحت اقلیتی اداروں کوRTEسے حاصل استثنیٰ ختم کرتے ہوئے ۳۱ فروری ۳۱۰۲ ءکے بعد کے تمام تقررات کو T.E.T. لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اس جی آر کی وجہہ سے ۳۱ فروری ۳۱۰۲ ءکے بعد کے تقرر کردہ تمام اساتذہ کوT.E.T. لازمی ہوگیا ہے اورآئندہ تقررات کے لیے بھی اساتذہ کو T.E.T. امتحان میں کامیاب ہونا لازمی رہے گا ۔ حکومت مہاراشٹر نے یہ جی آر بمبئی ہائی کورٹ کی ڈویژنل بینچ کے ۲۱ دسمبر ۷۱۰۲ ءکو سانگلی کی آزاد ایجوکیشن سوسائٹی کی ایک پٹیشن کی روشنی میں جاری کیاہے۔ جس کے تحت پرائمری اسکول کی جماعت اوّل تا ہشتم اورہائی اسکول کی جماعت پنجم تا ہشتم کو پڑھانے والے اساتذہ کے لیے T.E.T. لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلہ کی روشنی میں اقلیتی اداروں کوRTEسے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہT.E.T. RTE’ قانون کی ایک شق ہے ۔ حکومت مہاراشٹر کا حالیہ جی آر اقلیتی تعلیمی اداروں کے دستوری حق پر ایک طرح کا ڈاکہ ہے ۔ جس کے ذریعہ مہاراشٹر کی فرقہ پرست حکومت اقلیتی تعلیمی اداروں میں برسر روزگار اساتذہ کو بے روزگار اور تعلیمی اداروں کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مہاراشٹر حکومت کے اس فرقہ پرستانہ اور ظالمانہ فیصلے کے خلاف مائنارئٹی ایجوکیشن سوسائٹیز یونین مہاراشٹر سپریم کورٹ میں اپیل کی تیاری کر رہی ہے ۔ اس سنگین اور حساس مسئلہ کے حل کے لیے اس اجلاس میں شرکت کی اپیل خالد سیف الدین ، منصور مصطفی ، شیخ محمد ایوب ، سہیل قادری ، مجیب ملتانی ، اجمل خان، محمد شعیب القاسمی، آر ۔ایس۔ مغل(اورنگ آباد ) محمد اقبال قریشی (جالنہ) ، سراج دیشمکھ سابق ایم ایل اے ( بیڑ) ، غلام محمد مٹھو ( پربھنی )، ناصر خان ( عثمان آباد ) ، شیخ عبدالسلام (احمد نگر ) ، عبدالغفار ملک ( جلگاو¿ں ) ، سالم باوزیر ( ناندیڑ) نے کی ہے ۔ مہاراشٹر کے تمام اقلیتی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور اس جی آر سے متاثرہ اساتذہ جن کے تقررات ۳۱ فروری ۳۱۰۲ ءکے بعد کے ہیں ان تمام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں ضرور تشریف لائیں ۔ مذکورہ بالا اپیل کنندگان نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ ذمہ داران سوسائٹی ’سوسائٹی رجسٹریشن کے دونو ں سرٹیفیکٹ ، سوسائٹی کا مائنارئٹی سرٹیفیکٹ ، اسکول پرمیشن کی کاپی اور تازہ ترین سنچ مانیتا اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔ نیز ۳۱ فروری ۳۱۰۲ ءکے بعد کے تقرر کردہ اساتذہ کی فہرست بھی ساتھ لائیں ۔ مزید تفصیلا ت کے لیے ان نمبرات پر ربط قائم کر سکتے ہیں ۔ 9890457786, 9823632345, 9860666318, 9822222506