پونے:21اکتوبر(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرراجیہ پریکشا پریشد پونے کی جانب سے منعقد ہورہے TET معلم اہلیتی امتحان کی تاریخ میں 21نومبر2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔اس سے قبل پریشد نے اعلان کیاتھا کہ یہ TET (معلم اہلیتی امتحان) 30اکتوبر2021 ءکومنعقد ہوںگے لیکن ناندیڑ ضلع کے بلولی ۔دیگلور حلقہ اسمبلی کے ضمنی چناو ہونے کی وجہ سے امتحان کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

21نومبر کو پہلا پیپر صبح 10 بجکر30منٹ سے دوپہر ایک بجے تک اوردوسرا پیپر دوپہر دو بجے سے 4:30بجے تک ہوگا۔آن لائن ہال ٹکٹ کاپرنٹ 21نومبر2021 ءتک ڈاون لوڈ کرکے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔