شیخ محمدصہبا کی برسی پر تعزیتی نشست کاانعقاد

0 57

ور ق تاز ہ کے”گوشئہ شیخ محمدصہبا “کااجرائ
ناندیڑ:11ستمبر (راست)علاقہ مراٹھواڑہ کے ایک نامور نثرنگار‘محقق ‘انشائیہ نگار اور افسانہ نگارمرحوم شیخ محمدصہبا کی آج 11ستمبر کو بروز منگل کو دوسری برسی کے ضمن میںتعزیتی نشست کااہتمام کیاگیا ۔جس کی صدارت جناب یونس فہمی صاحب نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ظفرعبدالمبین (ابوظہبی۔یواے ای) موجود تھے ۔نظامت کی کاروائی معروف شاعر وناظم مشاعرہ جناب فیروز رشید نے بحسن وخوبی انجام دی ۔اس موقع پر مہمان اور صدرجلسہ کے علاوہ شیخ محمدصہبا کے دوست احباب نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیااورانھیں نیک صفت ‘خوش مزاج اور زندہ دل انسان بتایا ۔ا±ن کے قارئین کابہت بڑا طبقہ ا±ن کی تخلیقات کاگرِودہ تھا اورآج بھی گرودہ ہے۔ آج ان کی دوسر ی برسی پر ادارہ روزنامہ ور ق تازہ ناندیڑ نے گوشئہ شیخ محمدصہبا شائع کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جس کا اجراءظفرعبدالمبین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔نشست میں مرحوم کی علمی وادبی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کرکے انکے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ نشست میں مرزا نقی اللہ بیگ ‘خالدچاو¿س ‘ ہموچاو¿س ‘ سعید چاو¿س‘ محمودعلی سحر ’مسعودچاو¿س‘محمدنقی شاداب(مدیرورق تازہ)‘ ڈاکٹرندیم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔