تعلیم کا بھگوا کرن’خطرناک سازش کا حصہ :پروفیسر سید’ ریحان
پوسد:فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے ماتحت پورے ملک میں ایک تعلیمی مہم چلائی جارہی ہے جسکا عنوان ہے من الظلمات الی النور. اندھیرے سے روشنی کی طرف جس کہ زریعہ عوام الناس میں تعلیم اس کے مقاصد اور اس کو لاحق خطرات اور انکا حل بتانے کی کوششیں کی جارہی ہیں. اسی کے پیش نظر فیڈریشن کی زیلی ریاستی تنظیم ایسوسی ایشن آف انڈین مسلم اسٹوڈنٹ کی جانب سے پوسد شہر میں طلبہ و نوجوانوں کو مہم اور اس کے مقاصد سے آگاہی دلانے کے لیے آج بروز 9 ستمبر 2018 بروز اتوار صبح 11 بجے اسٹوڈنٹ میٹ کا اہتمام کیا گیا تھا. جس میں سب سے پہلے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اس کے بعد پوسد یونٹ کیمپس سیکرٹری برادر ثاقب صاحب نے ایسوسی ایشن آف انڈین مسلم اسٹوڈنٹ کا تعارف پیش کیا اس کہ بعد مہمان مقرر کہ طور پر پروفیسر سید رحان صاحب نے علم کے مقاصد پر بہت ہی جامع انداز میں تقریر پیش کی محترم نے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی یہ بات بھی واضح کی کہ ہم تعلیم ضرور حاصل کرے لیکن ہم اپنی شناخت اہنے مذہب اور تہذیب کو پیش نظر رکھیں.انھوں نے خطاب فرماتے ہوے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم میں مذہب کو کوئی خاطر خواہ اہمیت حاصل نہیں ہے جس کہ نتیجہ میں تعلیمی اداروں سے نکلنے والے افراد میں مفاد پرستی اور مادہ پرستی کہ رجحانات پاے جارہے ہے اور اخلاقی اقدار سے محرومی انکا مقدر بن رہی ہے ساتھ ہی تعلیمی نصاب میں حکومت کی طرف سے ہورہی چھیڑ چھاڑ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ تعلیم کو بھگوا رنگ دینے اور تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ناپاک سازشیں کر رہے ہے جس کہ خطرناک نتائج ہماری ملت کہ نونہالوں کو بردبار کر سکتے. آخر میں شرکاء اجلاس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم سرمایہ ہے اپ کے ہاتھوں میں ملت کا مستقبل ہیں اسلیے اپ اپنی خودی کو پہچانے اور تعلیم کہ اصل مقصد کو پہچانے. اخر میں دعا ہوئی، دعا کہ بعد ایمس پوسد یونٹ کی طرف سے شرکاء اجلاس کہ لیے طعام کا انتظام کیا گیا تھا جس کہ بعد اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا.