سید معین کی عوام سے بند میں حصہ لینے کی اپیل

0 38

ناندیڑ:9ستمبر ۔(نامہ نگار) مرکز کی بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے ۔ مہنگائی اورفرقہ پرستی سے ہر شہری متاثر ہے ۔ اسی لئے ملک کی تمام اپوزشن جماعتوں نے 10ستمبر کو ملک گیر سطح پر بھارت بند منانے کااعلان کیا ہے ۔ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے پردیش صدر جناب ابوعاصم اعظمی( ایم ایل اے) نے بھی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کو بند میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ اس لئے ریاست بالخصوص ناندیڑ کے عوام کل 10ستمبر کے بندمیں حصہ لیں اس طرح کی اپیل سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے کارگزار صدر جناب سید معین نے آج کی ہے ۔