کارپوریٹرسید متین معاملہ میں ابوعاصم اعظمی اورسید معین کی موثر نمائندگی

0 20

ممبئی:اورنگ آباد مجلس عظمیٰ کے ایم آئی ایم کے کارپوریٹرسید متین کے mpda مقدمہ کی پیروی کے لئے شیرہند جناب ابوعاصم اعظمی صاحب اور شیر مہاراشٹرجناب سید معین صاحب نے موثر نمائندگی کی ہے ۔ سید متین کے افراد خاندان کے ساتھ جناب اعظمی نے ہائی کورٹ کے سینئر وکیل شری ترپاٹھی سے ملاقات کرکے انھیں سیدمتین کامقدمہ لڑنے کیلئے نامزد کیا ہے۔انکی فیس بھی اداکردی گئی ہے۔

جانیے کیا تھا پورا معاملہ

مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر سیدمتین سیدرشید ساکن ٹاؤن ہال آصفیہ کالونی کو آخرکار پولس کمشنر چرنجیو پرساد نے ایم پی ڈی اے ( منی ٹاڈا) کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایک سال کیلئے ہرسول جیل روانہ کردیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنو ں سے پولس اس ضمن میں اپنی کاغذی کاروائی کی تکمیل کررہی تھی۔لیکن اسی درمیان دویوم قبل میونسپل کارپوریشن کی جنر ل باڈی میٹنگ کے دوران سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی مخالفت کے بعد بی جے پی اراکین نے ان کی جم کرپٹائی کردی تھی۔

اس معاملہ نے شہرمیں تناؤ پیداکردیاتھا۔پولس موقع کی تلاش میں تھی اوریہ معاملہ سیدمتین پرایم پی ڈی اے(منی ٹاڈا) عائدکرنے کیلئے کافی تھا۔اس ضمن میں مجلسی رکن اسمبلی سیدامتیازجلیل نے بتایاکہ سیدمتین پرکاروائی غیرمتوقع نہیں ہے۔اس کے باوجودہم سیدمتین کومکمل قانونی امداددیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولس نے یہ کاروائی ریاستی حکومت کے دباؤ میں انجام دی ہے۔ہم اس کے خلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔پولس نے سیدمتین پرجوالزامات عائدکیے ہیں اسمیں غیرقانونی طورپر بھیڑ جمع کرنا‘ جائیداد کونقصان پہنچانا‘ جانی نقصان‘ خودکوزخمی کرنا‘ غنڈہ گردی کرنا‘ سرکاری ملازمین پرحملہ کرنااورسرکاری کام کاج میں رکاوٹ پیداکرنا‘ جان سے مارنے کی دھمکی دینا‘ دوفرقوں میں منافرت پیداکرنا ‘ودیگرشامل ہے۔

کارپوریٹر سید متین

پولس کامانناہے کہ متین کے خلاف سٹی چوک‘ جنسی‘ کرانتی چوک پولس اسٹیشنوں میں معاملات درج ہیں۔سیدمتین کے جرائم پرقابوپانے کیلئے ریاستی قانون کی دفعہ ۵۶(اے )(بی)کے تحت تڑی پارکرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ یہ کاروائی جاری ہی تھی کہ اس نے کئی مجرمانہ سرگرمیاں انجام دیں جس کے سبب اس کے خلاف ایم پی ڈی اے کے تحت کاروائی کی گئی۔ ۲۱؍اگست ۲۰۱۸ء سے سیدمتین کوہرسول جیل میں قیدکرلیاگیاہے۔

#Urdu News#