رواں سال اور آئندہ سال میں کئی اور نئے اسٹار کڈس بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑے اسٹار کڈ کا نام ہے آریان خان۔ آریان خان کی ڈیبیو فلم کو لے کر کافی وقت سے بات چیت چل رہی ہے لیکن کوئی درست معلومات مل نہیں پائی ہے ۔

لیکن یہ تو طے ہو گیا ہے کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کے نواب زادے آریان خان بہت جلد بالی ووڈ کی ایک فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اسے لے کر تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ ڈیکن کرانیکلس کی خبر کے مطابق، ڈائریکٹر پروڈیوسر کرن جوہر نے آریان خان کے ڈیبیو کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

وہ آریان خان کی پہلی فلم میں خوشی کپور کو کاسٹ کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ جس کے لئے انہوں نے خوشی کو کچھ خاص مشورہ بھی دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور کی آئے دن کئی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں